7 اپریل 2025 - 17:21
صنعا پر امریکہ کے تازہ فضائی حملے کی ابتدائی رپورٹ، 3 شہید6 زخمی

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کی رات دارالحکومت صنعا کے علاقے شعوب پر امریکہ کے فضائی حملے میں 3 افراد شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق یمنی نیوز چینل المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ کہ جارح امریکہ کے جنگی طیاروں نے اتوار کی رات صنعا کے علاقے شعوب میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں تین افراد شہید اور6 زخمی ہوگئے۔
المسیرہ نے صنعا کے گورنر کے حوالے سے ایک اور رپورٹ میں بتایا ہے کہ جارحین کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی صنعا، بنی مطرمیں واقع الجبل الاسود نامی علاقے پر تین بار بمباری کی ہے۔
انصاراللہ یمن کی سیاسی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے شہر صنعا کے رہائشی علاقوں پر امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں کو معاندانہ اقدام قرار دیا ہے۔  
اس حوالے سے یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا، اس وقت تک بحیرہ احمر سے صہیونی بحری جہازوں کو گذرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha